سیرۃِ طیبہ تحریری انعامی مسابقے کے پوسٹرز کا رسمِ اجراء

   

Ferty9 Clinic

نرمل۔صراطِ مستقیم سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کے مابین ماہِ ڈسمبر میں منعقد شدنی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان تحریری انعامی مقابلے کے پوسٹرز کا رسم اجراء میں عمل میں آیا، اس موقع پر سوسائٹی کے صدر مفتی احسان شاہ قاسمی نے کہاکہ صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے نرمل کے اسکولس وکالجس کے طلبہ و طالبات کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری اور مکاتبِ دینیہ کے طلبہ وطالبات کے لیے دینیات کے تقریری مقابلے، کامیابی کے ساتھ عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیے جارہے ہیں، ان مسابقات سے جہاں بچوں بچیوں کو سیرتِ طیبہ سے واقفیت حاصل ہوتی ہے وہیں اْن میں جذبہ مسابقت پروان چڑھتا ہے چنانچہ امسال بھی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ 19/ ڈسمبر بروزِ اتوار صبح 10تا 12بجے وشستا جونیئر کالج ڈاکٹر لائن نرمل میں منعقد ہوگا۔ اسکولوں اور کالجس کے طلبہ وطالبات سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ اس مسابقے میں بھر پور شوق اور ذوق کے ساتھ حصہ لیں۔اس موقع پر مفتی فہیم بیگ قاسمی ،مولوی اشتیاق اشرفی کے علاوہ بلیو اسٹار اسکول کے پرنسپل جناب مجیب قادری، حافظ عمران قریشی ،محمد زیشان، عبدالغفور سر ودیگر موجود تھے۔