سیریز ہندوستان نے جیت لی، شکھردھون ، پانڈیا کا دھماکہ

   

ہند ۔آسٹریلیا دوسرا ٹی۔20

سڈنی: سلامی بلے باز شکھر دھون (52) کی شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی ناٹ آئوٹ42 رن کی طوفانی باری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت قائم کرلی۔ آسٹریلیا نے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ ہندوستان نے 19.04 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ پانڈیا نے ہندوستان کے لیے فاتحانہ چھکا لگایا۔ قبل ازیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آئوٹ16 رنوں کی حصہ داری کی۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے ۔قبل ازیں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20مقابلہ میں اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ ہندستان نے پہلے ٹی 20مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کی ہے ۔ٹیم انڈیا کی نظریں یہ میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے پر مرکوز تھی جبکہ آسٹریلیا برابری کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا ہوا نہیں۔ ٹیم انڈیا نے اس مقابلے کے لیے زخمی رویندر جڈیجہ کی جگہ یوزویندر چہل اور محمد سمیع کی جگہ شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں موقع دیا جبکہ کولہے کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ کی جگہ میتھیوویڈ اس نے میچ میں کپتانی کی۔ ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری آسٹریالیائی ٹیم کو ویڈ نے اچھی شروعات دلائی اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 58 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ویڈ نے سلامی بلے باز ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ حالانکہ نٹراجن نے شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ کروا کر آر سی کی باری ختم کر دی۔ آرسی نے نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بنائے ۔ پہلا جھٹکا لگنے کے بعد اسمتھ نے ویڈ کے ساتھ مل کر باری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ رن آؤٹ ہو گئے ۔ ویڈ نے واشنگٹن سندر کی گیند پر ہندوستانی کپتان وراٹ کی جانب آسان کیچ دے دیا لیکن وراٹ دو کوششوں کے باوجود کیچ لینے سے چوک گئے ۔ تب تک ویڈ سنگل لینے کے فراق میں کریز سے باہر نکل آئے ۔ وراٹ نے گیند سنبھال کر وکٹ کیپر لوکیش راہل کو تھرو کیا اور راہل نے ویڈ کو رن آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کریز پر آل راؤنڈر گلین میکسویل اترے اور انہوں نے شاندار بلے بازی کی۔ شاردل ٹھاکر نے واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرواکر میکسویل کی باری ختم کر دی۔ میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے ۔ اسمتھ حالانکہ اپنی باری کو آگے بڑھاتے رہے لیکن نصف سنچری پوری کرنے سے پہلے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرواکر انھیں پویلین بھیج دیا۔ اسمتھ نے 38 گیندوں میں 46 رن کی اپنی باری میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ آسٹریلیا کی باری میں موئیسس ہینرکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنائے جبکہ مارکس اسٹوینِس سات گیندوں میں ایک چھکے کی بدولت 16 اور ڈینیل سَیمس تین گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ہندوستان کی جانب سے نٹراجن نے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ، شاردل نے چار اوور میں 48 رن اور واشنگنٹن چار اوور میں 35 رن دے کر خالی ہاتھ رہے ۔