سیزرین سیکشن حرام ہے،حیران کن فتوے پر مراقش میں ہنگامہ

   

رباط: مراقش میں سوشل میڈیا پر ایک نئے فتوے کی دھوم مچ گئی۔ اس فتوے سے پورے ملک میں شدید انتشار پھیل گیا ہے۔ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پوڈ کاسٹ پر ایک مہمان کو سیزرین سیکشن کرنے کی ممانعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خاتون نے اپنا تعارف ایک نفسیاتی مشیر اور دایہ کے طور پر کرایا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سیزرین سیکشن کرا کر بچے کو جنم دینا منع ہے۔ انہوں نے ٹیٹوز کی ممانعت کے فتوے جیسی مثالوں کی طرف بھی اشارہ کیا جسے انسانی جلد پر معمولی اور سطحی تبدیلی سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کاسمیٹک سرجری کی مثال بھی دی۔