اسلام آباد : پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے صوبہ سیستان میں 8پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔اتوار کو ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘ایرانی سفارت خانے نے ’دہشت گردی‘ کو پورے خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ قرار دیا۔ بیان کے مطابق دہشت گردی اور انتہاپسندی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں۔‘سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذریعے ’غدار عناصر، بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔‘مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں سنیچر کو مبینہ طور پر 8پاکستانی شہریوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں ا?ٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔