سیسودیا کی امیت شاہ سے دہلی میں ‘ہوم آئزولیشن’کا نظام بحال کرنے کی اپیل

   

نئی دہلی۔دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خصوصی کووڈ ۔19کے مراکز پر لے جانے کے معاملے پر لیفٹننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے درمیان رسہ کشی کے درمیان نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اسے حل کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ سیسودیا نے اس نظام سے ہونے والی پریشانیوں کو چہارشنبہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کے سامنے ایک بار پھر سے اٹھاتے ہوئے دہلی میں ‘ہوم آئزولیشن’ کے پرانے نظام کو ہی بحال کرنے کی اپیل کی۔