نئی دہلی : سابق ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا اکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کی درخواست کے ساتھ آج یہاں روس ایونیو کورٹ سے رجوع ہوئے۔ وہ موجودہ طور پر سی بی آئی کی تحویل میں ہیں۔ اُنھیں تحویل کی مدت ختم ہونے پر ہفتہ 4 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 27فروری کو دہلی کی ایک عدالت نے اُنھیں 4 مارچ تک سی بی آئی کی تحویل میں دیا تھا۔ اُنھیں 2021 ء کی آبکاری پالیسی کے سلسلہ میں 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔