نئی دہلی:دہلی حکومت نے نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا کو اہم ڈمہ داری دیتے ہوئے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کے لئے کووڈ -19 انتظامیہ کا نوزیر مقرر کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کجریوال نے اس سلسلے میں ایک حکم پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق مسٹر سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ-19 انتظامیہ کے لئے نوڈل وزیر کے طورپر کام کریں گے اور اگلے حکم تک بین وزارتی تال میل کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان جمعرات کو کورونا کے 16,699 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور اس وبا کی وجہ سے 112 اورلوگوں کی موت ہوئی تھی۔
