نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملہ کے مبینہ گھوٹالہ میں ای ڈی کے ذریعہ درج کیس میں منیش سیسودیا کی مستقل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ تاہم منیش سیسوڈیا کو عدالت سے فوری راحت مل گئی ہے۔ ہائیکورٹ نے سیسوڈیا کو ہفتہ چند گھنٹوں کیلئے عبوری راحت دی ہے اور وہ پولیس کی حراست میں اپنی بیوی سے ملاقات کر سکیں گے۔منیش سیسوڈیا نے اپنی بیوی کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ای ڈی نے اس کی مخالفت کی۔ ای ڈی نے کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔