سیسوڈیا کو لے کر ای ڈی دہلی کی خصوصی عدالت پہنچی

   

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو راجدھانی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت میں پیش کیا۔اے اے پی لیڈر کو ای ڈی نے 9 مارچ کو دہلی کی نئی شراب لائسنسنگ پالیسی برائے 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اگلے دن عدالت کی اجازت سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) بھی اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے ۔ سیسوڈیاسی بی آئی کیس میں عدالتی حراست میں ہیں اور ان کی عدالتی حراست 20 مارچ کو ختم ہو رہی ہے ۔سسودیا کی حراست کی مدت آج ختم ہو رہی ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا کو دوسری بار پوچھ گچھ کیلئے راجدھانی میں ای ڈی ہیڈکوارٹرس بلایا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں۔