سیسوڈیا کی سی بی آئی تحویل میں ذہنیہراسانی کی مذمت ، عام آدمی پارٹی

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منوج سیسوڈیا کو سی بی آئی کی تحویل میں ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور فرضی اعتراف پر دستخط کرنے کیلئے مجبور کرنے کی مذمت کی ہے۔ دہلی شراب پالیسی اسکام میں سی بی آئی نے 26 فروری کو منوج سیسوڈیا کو گرفتار کیا۔ سیسوڈیا نے کہا کہ ان سے بار بار وہی سوال کئے جارہے ہیں اور وہ ان کا جواب دیکر عاجز آچکے ہیں۔ عدالت نے سیسوڈیا کی تحویل میں 6 مارچ تک توسیع کی ہے جبکہ ان کی درخواست ضمانت پر 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔