نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج مقدمے میں پیر کو 4 اپریل تک عدالتی تحویل میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سیسوڈیا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کا حکم جاری کیا۔سیسوڈیا اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ خصوصی عدالت نے جمعہ 17 مارچ کو 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سیسوڈیا کو 22 مارچ تک تحویل میں دے دیا۔عدالت نے 10 مارچ کو سیسوڈیا کو 17 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس وقت وہ سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند تھے ۔