سیسوڈیا 7گھنٹے جیل سے باہر رہے لیکن بیوی سے مل نہ سکے

   

نئی دہلی: عآپ لیڈر منیش سسودیا اپنی اہلیہ سیما سسودیا سے ملنے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ دہلی ہائی کورٹ نے انہیں آج صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی بیمار بیوی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن سسودیا گھر پہنچ کر بھی اپنی بیوی سے نہیں مل سکے۔ اتوار کی صبح منیش سسودیا کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی بیوی سیما سسودیا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر قریبی ایل این جے پی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔