حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے سیف آباد میں ٹکسال میوزیم آنے والی نسلوں کو قدیم اور جدید سکوں سے آگاہ کرنے شروع کیا گیا ۔ میوزیم میں قدیم و موجودہ سکوں کی معلومات ہر نوجوان اور معمر دونوں کو واقف ہونے کی ضرورت ہے ۔ عوام کے لیے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مفت داخلہ رکھا گیا ہے ۔ 1903 میں ابتدائی طور پر نظام کی ٹکسال سلطان شاہی کے شاہی محل میں سکے بنانے قائم کیا گیا تھا ۔ بعد میں سیف آباد میں ایک علحدہ عمارت تعمیر کی گئی اور 1903 میں چھٹے نظام میر محبوب علی خاں نے یوروپی طرز کی ٹکسال قائم کی ۔ 1918 میں حیدرآباد کرنسی ایکٹ نافذ ہوا اور بینک نوٹوں کی چھپائی شروع کی گئی ۔ 1997 تک سیف آباد میں ٹکسال میں کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے ۔ بعد میں چیرلا پلی میں ایک نئی ٹکسال قائم ہوئی ۔۔ ش