سیف علی خان راون کے کردار میں متاثر کن

   

ممبئی۔ آدی پورش کا فائنل ٹریلر جاری کیا گیا۔ اس ٹریلر میں پربھاس ایک بار پھر متاثر کن نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ سیف علی خان کے بھی چرچے ہیں۔فلم میں سیف علی خان راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ منظر عام پر آنے والے اس ٹریلر میں وہ کافی طاقتور نظرآرہے ہیں جس کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ سیف علی خان کے لک، ان کی اداکاری، ان کے انداز کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ٹریلر میں سیف کا ایک ڈائیلاگ بھی ہے۔ وہ کہتے ہیں، ایک دشنان 10 راگھو سے بھاری ہے۔ بتا دیں، پربھاس راگھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیف ایک بہترین اداکار ہیں اور ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اس فلم میں بھی اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔