سیف کے بیٹے ابراہیم بھی کریں گے اب فلموں میں ڈبیو

   

Ferty9 Clinic

سیف علی خان کی لاڈلی بیٹی سارا علی خان کے بعد سیف کو اب ان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے بالی ووڈ ڈبیو کا انتظار ہے۔ ابراہیم کے ڈبیو کو لے کر اکثر خبر آتی رہتی ہے۔ اب سیف نے ابراہیم کے بالی ووڈ ڈبیو کو لے کر ایک انٹرویو میں دلچسپ باتیں کی ہیں۔ سیف نے کہا ابراہیم بہت زیادہ گڈلوکنگ ہے وہ دیکھنے میں مجھ سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ بتادیں کہ سیف سے پہلے سارا علی خان نے بتایا تھا کہ ابراہیم بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے کے لئے بہت بے چین ہے۔ سارا نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے بھائی ابراہیم بہت ٹیلینڈ ہے۔