بالی ووڈ ایکٹر ارجن رامپال نے انسٹراگرام ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ممبئی کی زیر آب سڑکوں کا نظارہ کرایا اور ایک جگہ انہوں نے مرسڈیز کار کو سیلابی پانی سے گزرنے میں ناکام ہوتے دکھایا۔ انہوں نے کیپشن لکھا کہ صرف انڈین کاریں اس موسم میں کارآمد ہوسکتی ہیں… ڈرائیو انڈین۔ ایک پرستار نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی ، پہلے آپ رینج روور استعمال کرنا چھوڑیئے ۔ارجن نے جواب دیا کہ یہ ویڈیو میری آلٹو کار سے لیا گیا ہے۔