نئی دہلی : شہر نوائیڈا میں سیلابی پانی میں پھنسے 1 کروڑ مالیت کے بیل کو ریسکیو کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق حالیہ بارش سے گزشتہ دنوں کے دوران دریائے جمنا بھرنے کے بعد اس کا پانی نوائیڈا شہر میں بھی داخل ہوگیا تھا جس سے کئی افراد اور مویشی پھنس گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے نوائیڈا میں پھنسے جانوروں کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کئی افراد اور مویشیوں کو بچایا جن میں ایک کروڑ مالیت کا بیل بھی شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق 2 بھینسوں، کئی بکرے، خرگوش اور بطخوں سمیت 6 ہزار مختلف مویشیوں اور جانوروں کو بھی سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
