برلن : جرمنی میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد استغاثہ نے سیلابی خطرے کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دفتر استغاثہ کے مطابق 14 جولائی کی شب سیلاب کی ہنگامی وارننگ بروقت جاری نہیں کی گئی۔ لہٰذا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے آہر وائلر کے ضلعی رہنما کے خلاف سیلابی صورتحال میں غفلت اور ناکافی انتظامات کے حوالے سے تفتیش شروع کی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے وسط میں مغربی جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلابوں نے بڑی تباہی پھیلائی، جس کے سبب 189افراد ہلاک ہو گئے تھے۔