سیلاب سے اموات کی تعداد بہار میں 92 اور آسام میں 47 ہوگئی

   

پٹنہ ؍ گوہاٹی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید 14 کا اضافہ ہوکر یہ 92 ہوگئی جبکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے لوگ باقی دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب آسام میں سیلاب کی وجہ سے مزید 11 ہلاکتوں کی اطلاع ملنے کے بعد ہلاکتوں کی جملہ تعداد 47 ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔