سیلاب سے متاثرہ اضلاع میںبہتری آرہی ہے : نروتم

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہاکہ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے تمام لوگوں کو راحتی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔مسٹر مشرا نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 237راحتی کیپ بنائے گئے ہیں۔ ان میں 14ہزار متاثرہ افراد کو رکھا گیا ہے ۔انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن کررہی ہے ۔