سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کانگریس کی سردمہری کے خلاف احتجاج

   

بھوپال۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ اس کی جماعت جمعہ کے دن مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے تئیں سخت سردمہری برتنے کا رویہ اختیار کرنے کے خلاف احتجاج کرے گی ۔ مدھیہ پردیش کے بی جے یپ یونٹ کے سربراہ راکیش سنگھ نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ کانگریس کی حکومت نے بھاری بارش سے متاثر کاشت کاروں اور دوسرے عام آدمی جس مسائل کا سامنا کررہے ہیں ان سے پہلو تہی کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میدان میں کہیں بھی نظر نہیں آئی اور حکومت کا انتظامیہ کہیں بھی موجود دکھائی نہیں دیا ۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ سیلاب کے نتیجہ میں ہزاروں لوگ ریاست کے بعض حصوں میں بے گھر ہوچکے ہیں ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک حکومت کا ایک بھی نمائندہ نہیں پہنچا تاکہ ان کی مدد کی جاسکے ۔