سیلاب سے متاثرہ کرناٹک کی مدد کیلئے یدی یورپا کی وزیراعظم سے ملاقات

   

بنگلور۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک چیف منسٹر یدی یورپا نے آج دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کو سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات کی پابجائی کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔ دہلی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی پریشان کن صورتحال سے انہوں نے وزیراعظم کو اوقف کرایا ہے۔ اور مرکز سے اس حوالے سے فوری طور پر مالی مدد کرنے کی کشے کی گزارش کی ہے جس پر انہو ںنے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تیقن دیا ہے کہ ریاست کو جلد ہی ایک مرکزی ٹیم روانہ کی جائے گی جو ریاست میں سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گی۔ یدی یورپا نے مزید کہا کہ پچھلے 108 سال کے دوران ریاست میں اس طرح کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی۔ ابھی 15 روز پہلے ہی ریاست میں خشک سالی جیسی صورتحال تھی۔ مگر اب ریاست کے تام ذخائر بھر چکے ہیں حتی کہ مہاراشٹرا سے زائد پانی ریلیز کئے جانے کے سبب تقریباً تمام آبی ذخائر سے پانی جاری ہے۔