کانگریس کے جواں سال لیڈر اور کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور سابق مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی، سندھیا یہاں کل اٹیر کے ناولی ورنداون گاؤں میں سیلاب متاثرین کسانوں اور عوام سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو بھرپور مدد دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ چمبل کے پانی سے اٹیر کے 14 گاؤں پوری طرح سے ڈوب گئے اور فصل پوری طرح سے تباہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سو فیصد نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بحران کے وقت وہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہے۔
انہوں نے عہدے داروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے تنظیم اور حکومت کے سلسلے میں مشورے لئے۔اس موقع پر ریاست کے جنرل ایڈمنسٹریشن وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ،گوہد کے رکن اسمبلی رنویر جاٹو، مہ گاؤں کے رکن اسمبلی او پی ایس بھدوریا،کانگریس ضلع صدر جے شری رام بگھیل ،سابق رکن اسمبلی ہیمنت کٹارے سمیت دیگر عہدے دار موجود تھے۔
واضح رہے کہ سندھیا کاتعلق مدھیہ پردیش سے سابق مرکزی وزیر رہ چکے ہیں اور مودی سرکار کی پچھلی مدت میں لوک سبھا کے نائب اپوزیشن لیڈر بھی تھے، اور اب کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور سرگرم قائد کے طور پر کام کر رہے ہیں۔