بھنڈ11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثر کسانوں کو مدد دی جائیگی۔مسٹر سندھیا اٹیر کے ناولی ورنداون گاؤں میں سیلاب متاثرین سے ملے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کو پوری مدد دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چمبل کے پانی سے اٹیر کے 14گاؤں ڈوب گئے اور فصل تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بحران کے وقت وہ عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہے ۔انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور مشورے لئے ۔اس موقع پر ریاست کے جنرل ایڈمنسٹریشن وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ،گوہد کے رکن اسمبلی رنویر جاٹو،مہ گاؤں کے رکن اسمبلی او پی ایس بھدوریا،کانگریس ضلع صدر جے شری رام بگھیل ،سابق رکن اسمبلی ہیمنت کٹارے سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے ۔