سیلاب متاثرین کیلئے سرکاری ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ

   

حیدرآباد ۔ سرکاری ملازمین نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بارش کی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے راحت اقدامات شروع کئے ہیں ۔ حکومت کے ان کاموں میں مالی تعاون کرنے کیلئے سرکاری ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کو مکتوب حوالے کرتے ہوئے 33 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔