حیدرآباد۔24۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاست میں سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے بینک آف بروڈہ کی جانب سے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دیئے گئے ۔ بینک آف بروڈہ کے عہدیداروں نے آج چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز پر ملاقات کرتے ہوئے ایک کروڑ کا چیک حوالہ کیا ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے والوں میں ڈی جی ایم بینک آف بروڈہ مسٹر ایم وی ایس سدھاکر منیجر بینک آف بروڈہ مسٹر رتیش کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ بینک عہدیداروں نے چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کے ادارہ کی جانب سے ریاست کی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں مسلسل تعاون کیا جاتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی بینک آف بروڈہ کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ تلنگانہ میں ترقیاتی و فلاحی کاموں میں ادارہ کے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔3