سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے امدادی رقم کی حوالگی

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی ۔ ضلع صدر مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی کی قیادت میں جمعیت العماء ضلع سنگاریڈی کا ایک نمائندہ وفدہ ریاستی دفتر جمیعت العلماء حیدرآباد پہونچ کر ریاست مہارشٹرا میں حالیہ مسلسل موسلا دھار بارش و تباہ کن سیلاب متاثرین کے تعاون و مالی امداد کیلئے ایک لاکھ روپیے ریلیف فنڈ حافظ پیر شبیر احمد ریاستی صدر آندھراپردیش و تلنگانہ کے حوالے کی گئی۔ مذکورہ رقم ضلعی جمیعت العلماء نے مسلمانان ظہیرآباد سداسیوپیٹ اورسنگاریڈی نے مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر وصول کئے۔ اس وفد میں مولانا عبد المجیب قاسمی ظہیراباد، حافظ محمد تنویر سداسیوپیٹ، حافظ محمد سلیم پٹن چیرو، نائب صدور جمعیت العلماء ضلع سنگاریڈی ، مفتی عبدالصبور قاسمی جنرل سکریٹری ضلعی جمعیت، حافظ اکبر خازن ضلعی جمعیت، مولانا مصباح جنرل سکریٹری جمعیتہ علما? سداسیوپیٹ، مولانا عبدالسمیع قاسمی سداسیوپیٹ، حافظ خلیل صدر جمعیتہ منڈل مگڈم پلی، حافظ مصطفی شریک تھے۔ بعد ازاں دکن کی عظیم و معروف شخصیت حضرت مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری جو اس وقت سخت علیل ہیں کی عیادت کی مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی صدر جمیعت العلماء ضلع سنگاریڈی نے ریاست مہاراشٹرا کے کوکن علاقہ کے سیلاب متاثرین کو ریلیف فنڈ و مالی امداد دینے پرسنگاریڈی، سداسیو پیٹ اور ظہیرآباد کے مسلمانوں سے اظہار تشکر اور دعاے خیرکیا ۔