حیدرآباد10ستمبر (یو این آئی) سیلاب سے متاثرہ کھمم متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد جمع کروائی جائے گی۔کلکٹر کھمم مزمل خان نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق اب تک کھمم ضلع میں سیلاب سے 339.45 کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور 146 مکانات مکمل منہدم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ دینے پر غور کیاجارہاہے ۔ چونکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہیں، حکومت سے عارضی امداد کے ساتھ متعلقہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔