حیدرآباد 30اکتوبر(یو این آئی) تلنگانہ میں سیلاب میں پھنسے عوام کو بچانے اور ان کی مدد کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ مونتھا طوفان کے اثر سے ہونے والی شدید بارش کے باعث تلنگانہ کی 6اضلاع میں آج تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔کئی اضلاع میں منعقد ہونے والے گرینوینس ڈے (‘شکایات کے دن’)کے پروگرام کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔