نئی دہلی ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے منگل کے دن بتایا کہ بہار میں سیلاب کی صورتحال کافی سنگین ہے۔ انہوں نے بہار کو ہر قسم کی مدد دینے کا تیقن دلایا۔ ریڈی نے کہا کہ نیشنل ڈیزازٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) بہار کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور نیم فوجی دستے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ’’یہ آسمانی آفت ہے۔ میرے ساتھی نیتانندا رائے وزارت داخلہ کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ بہار کے ساتھ ساتھ کرناٹک کی بھی صورتحال کافی خراب ہے۔ ریاستی حکومت کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی مرکز کی ٹیم ریاستی حکومت کو کس قسم کی مدد درکار ہے اس کا جائزہ لے گی۔ ریاست میں این ڈی آر ایف کی20 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں 6 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ۔