بھینسہ : بھینسہ منڈل موضع گنڈے گاؤں جو چنّا سْدّا واگو پراجکٹ کے سیلاب کا شکار ہیں موضع کی عوام کی بازآبادکاری کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے احکامات کی اجرائی گذشتہ روز عمل میں آئی جس کا جی او G.O.RT NO 217 ہے اس ضمن میں ریاستی وزیر خزانہ و صحت ہریش راؤ نے متعلقہ بائیو کاپی ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کے حوالے کی موضع گنڈیگاؤں کی عوام کی بحالی کے احکامات کی اجرائی پر مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ، وزیر خزانہ ہریش راؤ ، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر اور ضلع نرمل متوطن وزیر اے اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔