سیلاب کے پانی میں محصور پل پر ایمبولینس کی رہنمائی کرنے والے کرناٹک کے لڑکے کو بہادری ایوارڈ

,

   

بنگلورو ۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ضلع رائچور سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے وینکٹیش کو انڈین کونسل فار چائیلڈ ویلفیر کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی بہادری ایوارڈس 2019 ء سے نوازا جائے گا ۔ اس لڑکے نے گزشتہ سال کرناٹک میں سیلاب کے دوران ایمبولینس کی اس وقت رہنمائی کی تھی جب ایمبولینس کے ڈرائیور کو سیلاب کے پانی سے محصور پل پر راستہ نظر نہیں آرہا تھا ۔ اس لڑکے نے پانی میں چھلانگ لگاکر تیز بہاؤ کے باوجود ایمبولینس کو راستہ دکھایا تھا ۔