محبوب نگر ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیمکارپ گرین انفرا اور پیپل ٹری فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے سٹی اکیڈیمی محبوب نگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ریٹیل سیلس اسوسی ایٹ کورسس میں مفت ٹریننگ کا افتتاح انجام دیا گیا ۔ بطور مہمان خصوصی محمد شریف انجینئر برقی ، پرگنیش سی ایس آر کوآرڈینیٹر ، ویرا بوبو برانچ انچارج ، آفاق الرحمن ڈائرکٹر پیپل ٹری فاؤنڈیشن شریک تھے ۔ سید جمیل احمد ڈائرکٹر سٹی اکیڈیمی نے شرکاء کا استقبال کیا ۔ پروگرام میں کورس کے مقصد اور اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ روزگار سے مربوط ہونے کیلئے ایک ماہی کورس کی بلا ناغہ تربیت کو لازمی قرار دیاگیا ۔ جمیل احمد نے بتایا کہ ایسے نوجوان جو انٹر پاس یا ایس ایس سی کامیاب ہوں ، عمر 18 تا 26 سال کے درمیان ہو وہ ریٹیل مارکٹنگ ایکزیکٹیو کی مفت تربیت میں داخلے کیلئے پیپل ٹری فاؤنڈیشن کے دفتر فرسٹ فلور وقف کامپلکس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ ساتھ میں آدھار کارڈ ، اسکولی سند ، ایک پاسپورٹ سائیز فوٹو اپنے ساتھ لائیں ۔ تفصیلات کیلئے 9030310161 یا 9440569457 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
جماعت اسلامی پداپلی کی پولیس افسران کی ستائش
پداپلی۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند (JIH) پداپلی یونٹ نے شہر پداپلی میں ماہ رمضان کے مقدس موقع پر ٹریفک کنٹرول اور امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس افسران کی قابل ستائش خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، بروز عیدالفطر اُن کی خدمت کے اعتراف میں بادام، کاجو جیسے خشک میوہ جات پر مشتمل تحفہ پیک تقسیم کیے۔ یہ پروگرام مقدس ماہ رمضان میں ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف کے طور پر منعقد کیا گیا۔ڈی سی پی، اے سی پی، سی آئی، پداپلی ایس آئی، بسنت نگر ایس آئی، ٹریفک سی آئی، اور ایس آئی صاحبان کو تحفہ پیک پیش کیے گئے۔اس پروگرام میں جماعت اسلامی ہند ، پداپلی ٹاؤن کے صدر محمد عبدالحی جاوید ، محمد عبدالمعید ، سید متین الدین ، محمد ضمیر الدین، محمد جاوید علی اعظمی، سید عمران صوفی، سید یعقوب رضا ، امان اللہ قریشی، فرید بیگ، محمد نازش احمد اور محمد فیضان انور نے شرکت کی۔