سیلفی بنانے پر تشدد، عمر اکمل کیخلاف مداح پولیس سے رجوع

   

لاہور: سیلفی لینے پر ناراض عمر اکمل کی جانب سے تشدد کرنے پر مداح پولیس تھانے پہنچ گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل سے آٹو گراف لینے اور سیلفی بنانے پر عمر اکمل اور مداحوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، مداح کرکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لیے لاہور کے ڈیفنس تھانے پہنچ گئے۔مداحوں نے مقدمہ کے لیے درخواست میں بیان کیا کہ کرکٹر عمر اکمل نے سیلفی لینے پر گالی گلوچ کی اور ملازمین کے ساتھ مل کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے جو عمر اکمل کا پڑوسی ہے ، بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں نے عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی ۔ گھر کے باہر سیلفی بناتے ہوئے عمر اکمل آپے سے باہر ہو گئے اور غلط سلوک کیا ۔