ینگون، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں کاین صوبے کی کاوکاریئک میں ایک جھرنے کی چوٹی کے قریب سیلفی کھینچنے والی دو لڑکیوں کی بلندی سے گرنے سے موت ہو گئی۔ سرکاری اخبار ‘گلوبل نیو لائٹ آف میانمار’ نے پیر کو بتایا کہ 10 لڑکیوں کا ایک گروپ جھرنے کے پاس گھومنے گیا تھا۔ان میں سے 19 سالہ دو لڑکیاں جھرنے کے پاس ساتھ کھڑی ہوکر فوٹو کھینچ رہی تھیں ۔ اسی وقت ایک لڑکی کا توازن بگڑنے سے نیچے گرنے لگی تو اس کی دوست نے اسے بچانے کے لئے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اس کے ساتھ نیچے گرگئی۔ اخبار نے بتایا کہ حادثے میں ایک لڑکی کی موت موقع پر ہی واقع ہی ہوگئی جب کہ شدید طور پر زخمی دوسری لڑکی کا علاج کے دوران ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس معاملہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔