حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اور کرناٹک کی سرحد پر ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے سیلفی لینے کے بہانے اپنے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رائچور کا ساکن تانپا اور اس کی بیوی دونوں کرشنا ندی کے کنارے گئے اور وہاں سیلفی لینے کے بہانے سے بیوی نے شوہر کو اچانک ندی میں ڈھکیل دیا جیسے ہی وہ ندی میں گرا کچھ دور تک بہتا ہوا چلا گیا اور اتفاقی طور پر ایک پتھر کے پاس جاکر پھنس گیا۔ مقامی لوگوں نے یہ پورا منظر دیکھا اور فوراً اس کی مدد کی اور اسے ندی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ جب مقامی لوگوں نے اس کی بیوی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا شوہر اتفاقی طور پر ندی میں گر گیا۔ شوہر باہر آنے کے بعد وہ کچھ وقت کیلئے صدمہ میں تھا اور دونوں بعد میں گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔ ش