حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پور میٹ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں سیلفی لینے کے دوران ایک نوجوان پانی میں غرق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد افروز احمد طالب علم تھا اور شنکر لال نگر ایرہ گڈہ کا ساکن تھا۔ وہ اپنے دو ساتھیوں سائی تیجا اور اعظم کے ہمراہ تیراکی کیلئے تالاب گیا ہوا تھا جہاں پر سیلفی لینے کے دوران وہ گر پڑا اور غرقاب ہوگیا۔ پولیس عبداللہ پور میٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ب