سیلفی کے شوق میں طالب علم 70 فیصد جھلس گیا

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیلفی کا کلچرل دن بہ دن ایک بیماری میں تبدیل ہورہا ہے ۔ نوجوان طبقہ پوری طرح اس کے دلدل میں پھنس گیا ہے ۔ کہیں بھی سیر و تفریح کو جائیے ۔ پانی ، پہاڑ ، گارڈنس اور مال وغیرہ ہر جگہ نوجوان لڑکے و لڑکیاں سلیفی لیتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ اسی شوق کے چلتے کئی حادثات پیش آئے ہیں اور کئی نوجوان اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہوئے ، ایسا ہی ایک حادثہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے پڈگورالہ ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش آیا ۔ مقامی ریلوے روڈ علاقہ کے انٹر میڈیٹ کے طالب علم ویرا برہمم ریلوے اسٹیشن میں ٹھہری ہوئی گڈس ٹرین پر چڑھ کر سیلفی لے رہا تھا اسی دوران اس طالب علم نے اپنا ایک ہاتھ اوپر اٹھایا جو ہائی ٹنشن تار کو لگنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور برہمم دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آگیا اور ٹرین کی بوگی سے نیچے گر گیا ۔ ریلوے سرکل انسپکٹر ناگرجنا نے جھلس جانے والے نوجوان کو مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اس حادثہ میں طالب علم 70 فیصد جھلس گیا اور اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔۔ ن