ضلعنظام آباد کے علی ساگرمیں کشتی الٹ جانے کے سبب المناک حادثہ
نظام آباد ۔ سیلفی کے شوق نے ضلع نظام آباد میں تین کمسن لڑکیوں کی جان لے لی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد ایرپلی منڈل کے علی ساگر میں تفریح پر گئی ہوئی تین کمسن لڑکیاں کشتی رانی کے دوران سیلفی لے رہی تھیں جس کے سبب توازن بگڑجانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور تینوں لڑکیاں غرقاب ہوگئیں ۔ یہ واقعہ آج شام پانچ تا چھ بجے کے دوران پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن بلدیہ جناب اشفاق کے برادرسید افتخار علی کی اہلیہ اپنی تین دختران زنیرہ 12 سال ‘ معراج 14 سال ‘ میرا 14 سال کے ساتھ تفریح کیلئے علی ساگر گئے ہوئے تھے اور علی ساگر میں تینوں لڑکیاں کشتی پر سوار تھیں اور اسی دوران سیلفی لے رہی تھیں کہ کشتی الٹ گئی ۔اور تینوں غرقاب ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے یہاں پہنچ کر نعشوں کو باہر نکالا اور بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا ۔ اس المناک حادثہ کے سبب خاندان اور رشتہ داروں پر غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اور مقامی عوام نے بھی کافی افسوس کا اظہار کیا ۔