حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن اور کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن نے خانگی غیر امدادی اور امدادی ڈگری کالجس میں سیلف فینانسنگ کورسس میں داخلوں کیلئے آن لائین رجسٹریشن سرویس (DOST) کا آغاز کیا ہے۔ یکم فروری کو آن لائین رجسٹریشن کا آغاز ہوا جو 2 فروری تک جاری رہے گا ۔ کالجس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 3 اور 4 فروری کو اسپیشل اسپاٹ ایڈمیشن کی تفصیلات درج کریں۔ اسپاٹ ایڈمیشن کیلئے ایسے طلبہ جنہوں نے اب تک ویب آپشن کا استعمال نہیں کیا ، وہ داخلہ کے مستحق ہوں گے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے پہلے ہی آن لائین رجسٹریشن کرایا ہے لیکن نشست حاصل نہیں ہوئی اور ایسے طلبہ جنہوں نے سیٹ الاٹمنٹ تو حاصل کرلیا لیکن کالج میں نشست نہیں ملی، وہ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔