نظام آباد :6؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے کل شام پرگتی بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا اور عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلف ہلپ گروپس کسان و دیگر استفادہ کنندگان کو وقت مقررہ پر قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو ضرورت کے مطابق قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور کوویڈ قرضہ جات بھی 30؍ جون تک فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تجارت کرنے والے افراد کیلئے 10 ہزار روپئے تک کے قرضہ جات فراہم کیا جاسکتا ہے لہذا اس ماہ کے آخر تک صد فیصد قرضہ جات فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر عہدیداروں سے خواہش کی کہ ضلع انتظامیہ کا تعاون مکمل طور پر رہے گا لہذا حکومت کے نشانہ کو پرُ کرنے کے اقدامات کریں ۔ اس اجلاس میں کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔