سیلمہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتان مقرر

   

نئی دہلی۔ ہاکی انڈیا نے جمعرات کو 24 رکنی خواتین کی ٹیم کا اعلان کیا جو ایف آئی ایچ پرو لیگ 2023۔ 24 کے بیلجیئم اور انگلینڈ لیگز میں شرکت کرے گی۔ سلیمہ ٹیٹے، جنہیں حال ہی میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑی کے لیے باوقار بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس ٹیم کی قیادت کریں گی۔ علاوہ ازیں مڈفیلڈر نونیت کورکو ان کا نائب نامزد کیا گیا ہے۔ بیلجیئم لیگ 22 مئی کو شروع ہوکر26 مئی کو ختم ہوگی۔انگلینڈ لیگ یکم جون کو شروع ہوکر9 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ہندوستان ارجنٹینا، بیلجیم، اسپین، برطانیہ اور جرمنی کے خلاف دونوں لیگ میں دو دو بارکھیلے گا، 22 مئی کو ارجنٹینا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ہندوستان اس وقت چھٹے نمبر پر ہے، اس کے آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ گول کیپنگ کی ذمہ داریاں سویتا اور بیچو دیوی کھریبام کے پاس ہوں گی، جبکہ دفاعی لائن اپ میں نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، جیوتی چھتری اور ماہیما چودھری شامل ہیں۔ مڈفیلڈ سیکشن کو متحرک کھلاڑی جیسے سلیمہ ٹیٹے، ویشنوی وٹھل پھالکے، نونیت کور، نیہا، جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان اور لالریمسیامی مکمل کریں گے۔ فارورڈ لائن میں ممتاز خان، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، پریتی دوبے، وندنا کٹاریا، سنیلیتا ٹوپو اور دیپیکا سورینگ ہیں۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم: گول کیپر: سویتا، بیچو دیوی کھریبام۔ ڈیفنڈرس: نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، جیوتی چھتری، ماہیما چودھری۔مڈ فیلڈرز: سلیمہ ٹیٹے (کپتان)، ویشنوی وٹھل پھالکے، نونیت کور (نائب کپتان)، نیہا، جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان، لالریمسیامی۔ فارورڈز: ممتاز خان، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، پریتی دوبے، وندنا کٹاریا، سنیلیتا ٹوپو، دیپیکا سورینگ۔