سیل فون صارفین کو ایمرجنسی الرٹ مسیج ‘کے ٹی آر چونک گئے

   

حیدرآباد _ 21 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملک بھر میں اسمارٹ فون صارفین کو ایمرجنسی الرٹ مرکزی حکومت کی جانب سے روانہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ ایمرجنسی الرٹ مسیج عوام کو متوجہ کرنے بھیجا جا رہا ہے ۔ یہ آزمائشی مہم ہے اور اس سے عوام کو متفکر ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آج بھی صبح سے، عوام کے سیل فون پر ایمرجنسی الرٹ بھیجا گیا جس کی وجہ سیل کئی صارفین الجھن کا شکار ہوگئے تھے ۔ وہ اس تعلق سے پہلے سے باخبر نہیں تھے حالانکہ محکمہ ٹیلیکام کی جانب سے بعض صارفین کو پیشگی پیامات بھی بھیجے گئے تھے ۔ اسی دوران ریاستی کے ٹی آر کے سیل فون پر یہ مسیج اس وقت موصول ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر موصوف اچانک اس سے چونک گئے۔اور منتظمین سے پوچھا کہ یہ کیا ہے فائر الارم کیا ہے؟ جس پر منتظمین نے ایمرجنسی الرٹ میسج کے بارے میں بتایا تو انھوں نے اطمینان کی سانس لی ۔