حیدرآباد 3 فروری (سیاست نیوز) سیل فون پر بیوی کی مصروفیت سے شبہ کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ مدھو سدن ریڈی نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدھو سدن ریڈی ہستنا پورم علاقہ کے ساکن جنگا ریڈی کا بیٹا تھا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ ریڈی شادی کے بعد سسرال میں رہتا تھا۔ گزشتہ چند روز سے اس کی بیوی کے موبائیل فون پر بہت زیادہ فون کالس آرہے تھے اور بیوی فون پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی۔ اس بات سے مدھو سدن ریڈی کو بیوی کے کردار پر شبہ ہوا اور اس نے بیوی سے فون کالس کے متعلق وضاحت طلب کی اس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد مدھو سدن ریڈی ایک لاج چلا گیا جہاں اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ع