حیدرآباد۔ سیل فون سے دوری کیلئے والدین کا دباؤ ایک کمسن طالب علم کی موت کا سبب بن گیا۔ ضلع وقارآباد میں پیش آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ 9 ویں جماعت کے طالب علم مکھتانند نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہاکئی اقدام کرلیا۔ کولکا چرلہ پولیس کے مطابق مکھتانند ضلع پریشد اسکول کا طالب علم تھا جو گزشتہ چند روز سے سیل فون میں بہت زیادہ مصروف رہتا تھا۔ سیل فون سے اس کا لگاؤ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ اس کے لئے والدین کی بات بھی کوئی معنیٰ نہیں رکھتی تھی اور ہر کام کو وہ نظرانداز کررہا تھا۔ اس بات سے اس لڑکے والدین پریشان تھے اور انہوں نے لڑکے کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔