حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سیل فون پر مصروفیت کے سبب نانی کی ڈانٹ ڈپٹ کے دلبراشتہ انٹر کے طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ گوپال لکشمی کانت نامی نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس نے بتایا کہ گوپال راجیو گرہا کلپا الماس گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو انٹر سال دوم کا طالب علم تھا ۔ 14 سال قبل اس کی والدہ کی موت کے بعد اس کے والد نے بھی ایسے چھوڑ دیا تھا اور یہ لڑکا اس کی نانی کے پاس رہتا تھا ۔ اور نانی اس کی پرورش کر رہی تھی ۔ گذشتہ چند روز سے سیل فون پر بہت زیادہ مصروف رہنے لگا تھا ۔ اور تعلیم پر بھی اس کی توجہ باقی نہیں رہی تھی ۔ اس بات سے سخت ناراض اس کی نانی نے کل اس سے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔