سیل فون کا کثرت سے استعمال نہ کرنے کی تاکید پر کمسن طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) سیل فون میں مصروفیت ایک 7 ویں جماعت طالبہ کی موت کا کا سبب بن گئی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 13 سالہ وی ترانگینی نے کل اسکول سے واپسی کے بعد اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ ترانگینی اکثر سیل فون میں مصروف رہتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ راجیو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن شخص انجنلو کی دو بیٹیاں تھیں جن میں ترانگینی بڑی بیٹی بتائی گئی ہے۔ دونوں میاں بیوی ملازمت کرتے ہیں۔ لہذا مکان میں اکثر دو بہنیں ترانگینی اور 10 سالہ مونیکا رہتے تھے۔ لڑکی کو اکثر سیل فون میں مشغول دیکھ کر اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ کل صبح لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے سیل فون کے استعمال سے دور رہنے کی تاکید کے بعد والدین کام پر چلے گئے اور ترنگینی اپنی بہن کے ہمراہ اسکول گئی جب شام وہ واپس لوٹی تو اس نے اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع