حیدرآباد۔17۔ مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم ارکان کی جانب سے اسمبلی کی کارروائی میں بارہا رکاوٹ پیدا کرنے پر اسپیکر آندھراپردیش اسمبلی ٹی سیتا رام نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسمبلی کی کارروائی کو سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے سے روکنے کیلئے نئی شرط عائد کی ہے ۔ اسپیکر نے کہا کہ کوئی بھی رکن سیل فون کے ساتھ ایوان میں داخل نہیں ہوگا۔ ایوان کی اندرونی کارروائی کو سیل فون کے ذریعہ ریکارڈ کرتے ہوئے تلگو دیشم ارکان سوشیل میڈیا میں وائرل کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ یہ شرط تمام ارکان پر لاگو ہوگی۔ اپوزیشن و برسر اقتدار دونوں ارکان سیل فون کے بغیر ایوان میں داخل ہوں گے۔ اسی دوران اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر تلگو دیشم کے 11 ارکان کو ایک دن کیلئے معطل کردیا گیا۔ برسر اقتدار پارٹی کے ارکان نے روزانہ تلگو دیشم ارکان کی ہنگامہ آرائی پر ناراضگی جتائی ہے۔ ر