برمنگھم۔ ہندوستان کی میڈل کی دعویدار سمجھی جانے والی سیما پونیا اور نوجیت کور ڈھلون نے یہاں کامن ویلتھ گیمز کے خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے کے فائنل میں بالترتیب پانچویں اور آٹھویں نمبر پر رہ کر میڈل جیتنے میں ناکام رہیں۔چار مرتبہ کی میڈل جیتنے والی سیما جو پانچویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں، نے اپنی دوسری کوشش میں 55.92 میٹر کے فاصلے پر ڈسک پھینکی جو ان کی بہترین کارکردگی تھی۔گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کے برونز میڈل جیتنے والے نوجیت بالکل بھی رنگ میں نہیں تھی ۔ ان کی بہترین کارکردگی 53.51 میٹر تھی جو انہوں نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں حاصل کی۔