ممبئی: ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوا ہے، جس میں 26/11 حملے کی طرح دہشت گرد حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔فون کرنے والے نے مبینہ طور پر ’اردو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیما حیدر واپس نہیں آئی تو ہندوستان برباد ہو جائے گا۔کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ وہ 26/11 دہشت گردانہ جیسا حملہ کرے گا۔ فون کرنے والے نے کہا کہ اگر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اتر پردیش حکومت ہوگی۔ ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ کال 12 جولائی کو موصول ہوئی تھی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔